وزیراعلیٰ سندھ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 ستمبر 2024
فوٹو :فائل

فوٹو :فائل

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی تین مختلف تقریبات میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے ہیں اور وہ اگلے ہفتے واپس آئیں گے۔

تقریبات میں آئی بی اے کراچی اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے لائف ڈیزائن کے درمیان تعاون ، بائیو لیب میں ایک وبائی تیاری کا اقدام اور ایک پینل ڈسکشن جس کا عنوان “سلیکان ویلی سے کراچی تک – جدت اور مقامی حل کے لیے تعلیم کی تبدیلی”ہے، شامل ہیں۔

آئی بی اے کراچی میں ڈیزائن لیب کی ترقی کے لیے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی لائف ڈیزائن لیب کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جس کا مقصد کراچی میں ایک ڈیزائن لیب تیار کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ تقریب میں شرکت کریں گے اور بات چیت میں حصہ لیں گے وزیراعلیٰ بائیولیب میں سینڈفورڈ بائیوسیکیوریٹی اینڈ پینڈیمک پریپرڈنس انیشیٹو کا بھی دورہ کریں گے اور اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیفری ایس گلین سے ملاقات کریں گے۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نیپا کراچی میں بھی  اسی طرز کی لیب قائم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سلیکان ویلی سے کراچی تک پینل ڈسکشن ” جدت اور مقامی حل کے لیے تعلیم کی تبدیلی” میں بھی شرکت کریں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔