- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
- سویڈن کی تارکین وطن کو انوکھی پیشکش؛ ایک کروڑ روپے لو اور ملک چھوڑ دو
- مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، احسن اقبال
- حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلالیا، آئینی ترمیم لائے جانے کا امکان
- بھارت؛ نرس نے زیادتی کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر کا بلیڈ سے نازک حصہ کاٹ دیا
آئی ایم ایف کو ٹاگٹڈ سبسڈی پر کوئی اعتراض نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ملکز ترقی نہیں کرسکتا ہے، تاجروں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس بڑھایا جائے۔
ایکپسیریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کے حوالے سے رواں ہفتے وزرائے اعلٰی سے بات چیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی، وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی صوبائی سیکرٹری سے بات چیت کریں گے، اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی فنانشل پیکٹ تیار کیا جائے گا جبکہ بیرونی فنانسنگ کا دو ارب کا گیپ ہے اسے پورا کرنے کے لیے ایڈوانس سطح پر بات چیت جاری ہے۔
مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقہ اپنے حصے سے زائد ادا کررہا ہے یہ ملک کب تک ایسے چلے گا، وزیر خزانہ
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمرشل لون کے لیے اس وقت معاہدہ ہونا ضروری ہے،قرض جاری ہونا ضروری نہیں ہے، قرض رول اوور کے لیے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے اور مثبت انداز میں چل رہی ہے، دوست ممالک کے متعلقہ ادارے جلد اپنی حکومتوں کو اس بارے میں آگاہ کریں گے، ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ اس وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، تاجروں سے عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہے کہ ٹیکس تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے، تاجروں کو ہرسہولت دیں گے ان کے جائز مطالبات مانیں گے، سوسائٹی کےہر شعبے کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا اس کےبغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔