وزیرخارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

  اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ  کا پانچ روزہ سرکارہ دورہ کریں گے۔ 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 تا  8 ستمبر کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران وہ  برطانوی ڈپٹی وزیر اعظم اور سیکریٹری اسٹیٹ برائے خارجہ امور سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ برطانوی پارلیمان کے اہم ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔