- لاہور میں 14سالہ لڑکی سے زیادتی، سوتیلا باپ گرفتار
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹیں گنوادیں
- ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیر محمد طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل
- پنجاب کابینہ میں تبدیلی، بلال یاسین سے وزیر خوراک کا قلمدان واپس
- پنڈدادن خان میں نجی اسکول کی کینٹین میں 8 سالہ طالبہ سے زیادتی
- بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 4 پولیس اہل کار زخمی
- کندھ کوٹ میں اسکول کے سامنے فائرنگ سے خاتون ٹیچر قتل
- چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا، حنا پرویز بٹ
- کالج طالبہ کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ من گھڑت ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج
- کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان
- کامران غلام کو سابق انگلش کپتان نے اسٹیو اسمتھ سے تشبیہ دیدی
- پانی کی ٹنکی سر پر گرنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئیں
- شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس؛ اسلام آباد میں 30 اضافی ناکے لگا دئیے گئے
- اجے جڈیجا نے کوہلی کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا
- بھارت میں دسہرہ کے موقع پر ہاتھی بپھر گیا، ویڈیو وائرل
- بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- پائیدار ترقی کیلیے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، شہباز شریف کا ایس سی او کانفرنس سے خطاب
- کراچی؛ ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی
- این ایل سی کا علاقائی تعاون میں اہم کردار، پاکستانی زرعی برآمدات میں اضافہ
کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہے رہیں، وزیرخزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کو سہولیات دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہے رہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے گلوبل کمپنی ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او مسٹر میکو کیٹو نے ملاقات کی اور ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایف ایل سمڈتھ کان کنی اور سیمنٹ کی صنعتوں کو آلات فراہم کرتی ہے، ملاقات میں ڈنمارک کے سفیر اور فنانس ڈویڑن کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقہ اپنے حصے سے زائد ادا کررہا ہے یہ ملک کب تک ایسے چلے گا، وزیر خزانہ
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبے میں جاری اہم اصلاحات سے آگاہ کیا اور ایس ای اوز کی نجکاری اور ٹیکس سسٹم کی تنظیم نو کے بارے میں بھی بتایا۔
انہوں نے نجی شعبے کو سہولیات دینے کے حکومتی عزم پر زور دیا اور کہا کہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہے رہیں۔
ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او مسٹر میکو کیٹو نے پاکستان کی طرف سے ملنے والے تعاون کو سراہا اور کان کنی کے شعبے میں اپنی بڑھتی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ کان کنی کی وجہ سے مقامی ویلیو ایڈیشن میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکس میں اضافہ، مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، ہم پاکستان میں کان کنی کی صلاحیت کو خوب سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں، ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاروں کےلیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔