- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
- لاہور؛ مغل پورہ سے اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
- تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
- لاہور میں نادرا میگا سینٹر پراجیکٹ کئی برس بعد بھی تاخیر کا شکار
- ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کیلئے قومی فٹبال ٹیم کا اعلان
- راولپنڈی؛ موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق
- کراچی میں مختلف سبزیاں سرکاری نرخ ناموں سے چار گنا زائد پر فروخت ہونے لگیں
- حماس کی قید میں یرغمالی ہماری بمباری میں مارے گئے تھے؛ اسرائیل کا اعتراف
- پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کوساف چیمپئن شپ کیلئے این او سی جاری
- آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراطلاعات
بھارتی اداکارہ چارمیلا کے 28 فنکاروں پر جنسی ہراسانی کے الزامات
ممبئی: ملیالم فلموں کی بھارتی اداکارہ چارمیلا نے 28 فنکاروں پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔
ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد کئی اداکاراؤں نے ساتھی اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔
چارمیلا نے انکشاف کیا کہ 27 سال قبل انہیں ہراساں کیا گیا اور ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ 1997 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران، پروڈیوسر سے ملاقات کے لیے بلایا گیا، جہاں پروڈیوسر اور اس کے ساتھیوں نے ان کے اسسٹنٹ پر حملہ کیا اور انہیں بھی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ چارمیلا نے اس واقعے کے بعد پولیس سے مدد طلب کی اور والد کو فون کیا۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں فلموں سے نکالنے کی وجہ ’ایڈجسٹ‘ نہ کرنے کا انکار تھا، جو کہ کوڈ ورڈ میں جسمانی تعلق بنانے سے انکار کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ایک اور واقعے میں چارمیلا نے بتایا کہ ملیالم ہدایت کار ہری ہرن نے بھی ’ایڈجسٹ‘ کرنے کا کہا تھا، انکار پر انہیں اور ایک اور اداکار کو فلم سے نکال دیا گیا۔ اداکار وشنو نے بھی چارمیلا کے الزام کی تصدیق کی۔
ہیما کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملیالم فلم انڈسٹری میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنا ایک عام بات ہے اور انڈسٹری کے بڑے نام بھی اس میں ملوث ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔