قومی ہاکی ٹیم کو نیا ہیڈ کوچ مل گیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکر دیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے کہا کہ طاہر زمان نہ صرف ہاکی لیجنڈ ہیں بلکہ باقاعدہ کوالیفائڈ کوچ بھی ہیں جنہیں جدید تکنیکی لحاظ سے کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے انکی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ اولمپئن طاہر زمان کل چین میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں: ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ آپس میں الجھ پڑے

سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم چند عناصر کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہاکی کا نام اونچا کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے تمام سابق اولمپئنز کو باقاعدہ خطوط لکھیں گے اور ان سے ملاقات کریں گے۔ انکے تجربات کی روشنی میں ملکر ہاکی کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔