- کراچی سمیت سندھ بھر میں مچھروں کا راج، ڈینگی، چکن گونیا کے مریضوں سے اسپتال بھر گئے
- پاکستان نے 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا
- سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید
- راولپنڈی؛ ڈینگی حملوں میں شدت، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق
- وزیراعلیٰ پنجاب کا پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا اعلان
- سندھ حکومت کا دھان کی فصل کو بیماری لگنے کا نوٹس
- اراکین اسمبلی کیخلاف گمنام درخواستوں پر کارروائی نہیں ہوگی، نیب
- آئینی ترمیم لانا تو دُور، انہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں؟ گنڈاپور
- آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی
- کراچی میں پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- ہائی وے پر رانگ وے آنے والے موٹرسائیکل سوار 2 افراد سلپ ہونے سے جاں بحق
- خیبر پختونخوا؛ سرکاری وکلا کا کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان
- ’سن آف کونکرڈ‘ نامی طیارے کا ایک اور سنگِ میل
- پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی
- چیمپیئنز ٹرافی؛ انتظامات کے جائزے کیلیے آئی سی سی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل؛ گرفتار شوٹرز کے سنسنی خیز انکشافات
- اے این ایف آپریشنز؛ 24 گھنٹوں میں 15 کروڑ سے زائد مالیت کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد
- سانپوں کے ساتھ سالگرہ منانے والے شخص کی ویڈیو وائرل
- جشن میلاد النبیؐ؛ کوئٹہ میں سکیورٹی سخت، موبائل فون سروس معطل
- دِیر؛ بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں خاکستر، آگ پھیلنے کا خدشہ
کراچی؛ یورپی انوسٹمنٹ بینک کا سرمایہ کاری کے مقاصد کیلئے واٹر کارپویشن کا دورہ
کراچی: یورپی یونین اور یورپی انوسٹمنٹ بینک (ای آئی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سرمایہ کاری مقاصد کے لیے واٹر کارپوریشن کا دورہ کیا اور کہا کہ امکانات کو دیکھتے ہوئے قابل عمل منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق یورپی یونین اور یورپین انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے واٹر کارپوریشن کا دورہ کیا اور سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے ملاقات کی۔
ترجمان نے بتایا کہ وفد کی سربراہی ایشیا، وسطی ایشیا اور بحر الکاہل کے ڈویژن کے سربراہ ایڈورڈاس بمسٹیناس کر رہے تھے اور ان کے ساتھ لون آفیسر ایشیا مارکو ایرینا، یورپی یونین کے تعاون کے سربراہ جیروئن ولیمز، جوائنٹ سیکریٹری حکومت پاکستان فرح فاروق شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفد میں عالمی بینک کی آبی وسائل کی سینئر کنسلٹنٹ ٹیزیانا اسمتھ، عالمی بینک میں سماجی شعبے کی پروگرام لیڈر لیسلی کورڈیرو اور عالمی بینک کے سینئر سوشل ڈیولپمنٹ اسپیشلسٹ کامران اکبر بھی شامل تھے اور یورپی یونین اور یورپین انویسٹمنٹ بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ہائیڈرنٹ مینجمنٹ سینٹر واٹر کارپوریشن کا دورہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران سی ای او واٹر کارپوریشن نے واٹر کارپوریشن کی نئی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے حالیہ اقدامات اور اصلاحات پر روشنی ڈالی اور واٹر کارپوریشن کے پائیدار ترقی کے اہداف کے روڈ میپ سے 6 اہداف حاصل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
حکام نے یورپی انویسٹمنٹ بینک کو بتایا کہ کراچی ڈائیگنوسٹک اسٹڈی کے تحت میٹرو پولیٹن میں پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری
ترجمان نے بتایا کہ وفد کو حکام نے بتایا کہ حکومت سندھ اور عالمی بینک نے 2019 میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے کثیر مرحلہ وار پروگرام میں 12 سال کی مدت میں 1.6 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تعاون کے عزم سی او سی کے نام سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران یورپی انویسٹمنٹ بینک نے عالمی بینک اور ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ مل کر واٹر کارپوریشن کے ممکنہ منصوبوں کو شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ترجمان واٹرکارپویشن کے مطابق یورپی وفد نے واٹر کارپوریشن کے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی وژن اور اس کے جامع اور کثیر شعبہ جاتی پائیدار ترقی کے اہداف کے روڈ میپ کی تعریف بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفد پر امید تھا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا قیام، قابل تجدید توانائی، مؤثر انفرا اسٹرکچر بشمول ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ری سائیکلنگ جیسے واٹر کارپوریشن کے قابل عمل منصوبے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفد نے واٹر کارپوریشن کی طرف سے اپنے نان ریونیو واٹر کم کرنے اور واٹر کارپوریشن کے موجودہ عملے کی استعداد کار میں اضافے پر کام کرنے کے لیے اپنائی گئی مختلف حکمت عملیوں کے لیے تکنیکی مدد کے امکان کو اجاگر کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وفد نے اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن میں ترقی کرنے اور خطے میں پانی کی فراہمی کرنے والی سرفہرست سہولیات میں سے ایک بننے کی بڑی صلاحیت ہے۔
وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جیسا کہ یورپی انویسٹمنٹ بینک نے خطے میں بنگلہ دیش اور سری لنکا میں قدم رکھا ہے ویسے واٹر کارپوریشن کے امکانات کو دیکھتے ہوئے قابل عمل منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وفد نے واٹر کارپوریشن کے جدید ترین ہائیڈرنٹ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کا دورہ کیا اور کراچی کے چیلنجنگ جیو پولیٹیکل ماحول کے تحت اسے تیار کرنے پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ریکارڈ شدہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ یورپی انویسٹمنٹ بینک نے سرمایہ کاری کے مقاصد کے لیے کسی یوٹیلٹی آرگنائزیشن سے رابطہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔