بومن ایرانی کی فلم ’دی مہتا بوائز‘ کا پریمیئر شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ہوگا

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار بومن ایرانی کی فلم ’دی مہتا بوائز‘ کی عالمی نمائش 15 ویں شکاگو ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول (CSAFF) پر ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیسٹیول 19 سے 22 ستمبر کو ہوگا اور فلم کی نمائش 20 ستمبر کو ہوگی۔

فلم کی ہدایتکاری بومان ایرانی نے کی ہے اور اس کے لکھاری بھی ہیں، ساتھ ہی الیگزینڈر ڈینیلاریس جونیئر نے بھی لکھنے میں مدد کی ہے۔

فلم میں بومان ایرانی، اویناش تیواری، شریا چودھری، اور پوجا سارپ شامل ہیں۔

’دی مہتا بوائز‘ ایک والد اور بیٹے کے بارے میں ہے جو 48 گھنٹے ایک ساتھ گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

نمائش کے بعد بومان ایرانی، الیگزینڈر ڈینیلاریس جونیئر، اویناش تیواری، شریا چودھری، ڈینیش ایرانی، اور اینکیتا باترا کے ساتھ گفتگو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔