عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 5 فیصد کم ہوگئی—فوٹو: رائٹرز

تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 5 فیصد کم ہوگئی—فوٹو: رائٹرز

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی آگئی ہے، جو گزشتہ 9 ماہ کے دوران  سب سے کم ترین قیمت ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمد کی تنازع کے باعث معطلی کا مسئلہ حل ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت 3.77 ڈالر یا 4.9 فیصد کمی سے 73.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی اور دسمبر کی سطح پر آگئی ہے، اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.21 ڈالر یا 4.4 فیصد کمی سے 70.34 ڈالر ہوگئی ہے اور یہ قیمت دسمبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔

گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 0.3 فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.7 فیصد کمی آئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قانون ساز ادارے نے اقوام متحدہ کی سرپرستی مذاکرات کے بعد مرکزی بینک کے نئے گورنر کی تعیناتی پر اتفاق کرلیا ہے اور ادارے کے نمائندوں کے دستخط سے بیان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لیبیا کی مرکزی بندر گاہوں سے تیل کی برآمد اور ملک بھر میں پیداوار روک دی گئی تھی کیونکہ دو سیاسی گروپس کے درمیان مرکزی بینک کے گورنر کی تعیناتی اور تیل کے سرمایے سے متعلق اختلاف تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔