- پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں؛ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
- قومی اسمبلی کا اجلاس آج، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا
- گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے، عظمی بخاری
- 2 ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کے مداح کو تقسیم کردیا، مگر کیسے؟
- 24 گھنٹوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد، افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار
- 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار
- پاکستان کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، وزیر داخلہ
- مالی سال کے آغاز ہی سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
- نیب ترامیم بحالی؛ احتساب عدالت راولپنڈی میں 27 ریفرنسز غیر مؤثر
- بجلی و پانی بندش پر احتجاج؛ کراچی میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر
- پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز، سلسلہ جاری
- 10 سال بعد انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کی پہلی فتح
- سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، درخواستیں خارج
- سندھ؛ منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونیوالے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد
- کرس ووکس کو اسپن بالنگ کرتے دیکھ کر کمنیٹر کرسی سے گِر گئے، ویڈیو وائرل
- ایک ہی دن میں درجنوں دانت نکالنے اور امپلانٹس لگوانے والا شہری کچھ دن بعد چل بسا
- وزن میں کمی کیلئے کیا روزہ واقعی ایک مثالی طریقہ ہے؟
- میتھین گیس خارج کرنے والے 1 لاکھ کنوؤں کو بند کرنے کا منصوبہ
- سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والا سیارہ دریافت
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے لیے سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کردیا گیا جبکہ بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو بھی اجلاسوں کا شیڈول جاری کیا ہے بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے اور 13 ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے پر امید ہے جبکہ اس حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں اور اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔