یوکرین، حکمران جماعت کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، متعدد وزرا مستعفی

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

کیف: یوکرین کی کابینہ کے وزراء سمیت کم از کم 6 عہدیدار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

حکمران کی جماعت ’پیپلز پارٹی‘ نے وزراء کے علاوہ ایک صدارتی معاون کو بھی برطرف کر دیا ہے، پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی خواہشمند ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کے 50 فی صد سے زائد وزراء کو تبدیل کیا جائے گا۔

حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے پارلیمانی دھڑے کے ملازم ڈیوڈ اراکامیہ نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ کل ہمارے پاس برطرفیوں کا ایک دن ہو گا اور اس کے اگلے تقرریوں کا دن ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔