- این اے 171 رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
- اسپین کی میزبانی میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اہم ممالک کا اجلاس ہوگا
- کراچی: مقابلے کے دوران کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز کی پینتھرز کو 160 رنز سے شکست
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
- کوٹ رادھا کشن؛ پولیس مقابلے میں تین انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک
- برطانیہ: سائبر حملے میں مبینہ طور پر ملوث 17 سالہ لڑکا گرفتار
- اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل اور ہر مسئلے کا حل بندوق کو سمجھتی ہے، حافظ نعیم
- کراچی: پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلیے رولز بنانے کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
- امریکا کا چینی اداروں پر پاکستانی میزائل پروگرام کی مدد کا الزام، پابندی عائد
- کاربن فائبر سے بنائی گئی دنیا کی مضبوط ترین بیٹری
- وزیراعظم کی درخواست پر توانائی کمپنیاں بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پر رضامند
- پاکستان کا جغرافیہ بیرونی سرمایہ کاری کیلیے انتہائی پُرکشش ہے، چیئرمین سینیٹ
- عالمی اداروں کے تعاون سے ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب
- پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، رومینہ خورشید
- وزیر تعلیم پنجاب نے رول بیچنے والے بچے کو ملاقات کیلئے بلا لیا
- سینیٹ کمیٹی میں عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب
- جو میرٹ پر پورا اترتا ہے اسے کام کرنے دیں، چیف جسٹس
- لیپ ٹاپ کی اسمگلنک میں ملوث ملزم گرفتار، 576 لیپ ٹاپ اور گاڑی برآمد
سعودی عرب کی فلاڈیلفیا راہداری سے متعلق نیتن یاہو کے بیان کی سخت مذمت
ریاض: سعودی عرب نے غزہ میں فلاڈیلفیا کوریڈور سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی عرب نے غزہ مصر سرحد کے بارے میں اسرائیلی بیانات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مملکت اس معاملے پر قاہرہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ رات جاری ہونے والے ایک بیان میں مصر کی سرحد سے متصل جنوبی غزہ میں فلاڈلفیا کوریڈور پر اسرائیلی عزائم کی سخت مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں فلاڈیلفیا راہداری میں فوجیوں کو رکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلاڈیلفیا کوریڈور یا زیادہ درست الفاظ میں کہا جائے تو غزہ کے جنوبی اختتامی مقام کو ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
مصر نے کہا ہے کہ وہ راہداری پر اسرائیل کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔
سابق فوجی جنرل بینی گینٹز، جنہوں نے جون میں عہدہ چھوڑنے تک نیتن یاہو کی جنگی کابینہ میں خدمات انجام دیں، نے فلاڈیلفیا کے بارے میں وزیر اعظم کے موقف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر زور دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔