کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 11 میٹرو مارٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 27 سالہ احمد شہزاد زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران ٹانگ پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ایک اور واقعہ میں بلدیہ ٹاؤن خورشید پورہ قبرستان کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ زوہیب زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجایا گیا۔

سعید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔