- ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیر محمد طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل
- پنجاب کابینہ میں تبدیلی، بلال یاسین سے وزیر خوراک کا قلمدان واپس
- پنڈدادن خان میں نجی اسکول کی کینٹین میں 8 سالہ طالبہ سے زیادتی
- بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 4 پولیس اہل کار زخمی
- کندھ کوٹ میں اسکول کے سامنے فائرنگ سے خاتون ٹیچر قتل
- چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا، حنا پرویز بٹ
- کالج طالبہ کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ من گھڑت ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج
- کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان
- کامران غلام کو سابق انگلش کپتان نے اسٹیو اسمتھ سے تشبیہ دیدی
- پانی کی ٹنکی سر پر گرنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئیں
- شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس؛ اسلام آباد میں 30 اضافی ناکے لگا دئیے گئے
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹیں گنوادیں
- اجے جڈیجا نے کوہلی کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا
- بھارت میں دسہرہ کے موقع پر ہاتھی بپھر گیا، ویڈیو وائرل
- بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- پائیدار ترقی کیلیے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، شہباز شریف کا ایس سی او کانفرنس سے خطاب
- کراچی؛ ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی
- این ایل سی کا علاقائی تعاون میں اہم کردار، پاکستانی زرعی برآمدات میں اضافہ
- خوابوں کا اشتراک ممکن ہے؟
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے ٹام سوازی سے بات چیت
واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سرکردہ رکن ٹام سوازی سے بات چیت ہوئی۔
بات چیت میں پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رکن کانگریس ٹام سوازی نے سفیر پاکستان کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
پاکستانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی مثبت پیش رفت انتہائی حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیر سگالی اور دوستی کے اس جذبے کو ہمہ جہتی تعلقات خصوصا معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور طریقے سے برؤے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
سفیر رضوان سعید شیخ نے یوم آزادی کے موقع پر نیک جذبات کا اظہار کرنے پر کانگریسی رکن ٹام سوازی کا شکریہ ادا کیا۔
ٹام سوازی نے پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی اور امریکہ کے لیے خدمات پر پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔
دوران گفتگو پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ،عوامی روابط کے فروغ کے حوالے سے مل کر کام کرنے اور امریکی کانگرس میں پاکستانی کاکس کومتحرک و مُستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔