بھارتی صحافی نے ہانیہ عامر کے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
بھارتی صحافی کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے : فوٹو : فائل

بھارتی صحافی کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے : فوٹو : فائل

 ممبئی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی جانداری اداکاری کی بدولت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اُن کے خوب چرچے ہونے لگے۔

ہانیہ عامر کا شمار اُن پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے ڈرامے سرحد پار بھارت میں بھی بڑے ہی شوق سے دیکھے جاتے ہیں، اداکارہ کے نئے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تُم’ کو بھارت میں اس قدر مقبولیت مل رہی ہے کہ اب ہانیہ کے بھارتی مداحوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اس بات کا اندازہ بھارت کی معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار کے حالیہ کمنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

بالی ووڈ شخصیات کے انٹرویوز کرنے والے معروف بھارتی صحافی فریدون شہریار نے حال ہی میں ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کے ہمشکل لڑکے کے سوشل میڈیا پر چرچے

فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تُم’ میں اُن کی اداکاری کی تعریف کی۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی صحافی نے ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ یہ کس طرح ممکن ہوسکتا ہے۔

بھارتی صحافی کے کمنٹ پر ہانیہ عامر کا تو ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اداکارہ کے مداحوں نے اُنہیں انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کے مشورے دیے۔

14

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تُم’ میں ہانیہ عامر کے ہمراہ فہد مصطفیٰ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہ ڈرامہ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔