- سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی
- 12 سال سے روزانہ 30 منٹ نیند لینے والا جاپانی شہری
- راولپنڈی؛ اغواکاروں نے کروڑوں روپے تاوان لیکر کاروباری شخصیت کو چھوڑ دیا
- پشاور میڈیکل ٹیسٹ؛ اتوار کو امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس بند رہے گی
- پی آئی اے انجینئرزکی عدم توجہ کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر
- یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں، اس لیے آئینی عدالت بنارہے ہیں، عمران خان
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ
- کراچی میں نامعلوم افراد کا حملہ، جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبدالرشید زخمی
- توشہ خانہ 2؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع
- قد جتنا لمبا ہوگا، کینسر کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہونگے، ماہرین
- فیصل واوڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا
- لاہور؛ پولیس افسر کو قتل کرنیوالا سوتیلا بھائی بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار
- آئینی ترامیم کو خفیہ رکھنے پرحکومتی اتحادی بھی نالاں
- خلا میں پہلی کامیاب نجی اسپیس واک کے بعد عملہ زمین پر واپس پہنچ گیا
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- وزیراعلیٰ اروند کجروال کا مستعفی ہونے کا فیصلہ؛ 4 نام سامنے آگئے
- سپریم کورٹ؛ پی بی 36 میں ری پولنگ کیخلاف اپیل مسترد، الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار
- ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی؛ چین پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
- حکومت کا آئینی ترامیم قومی اسمبلی کے نئے سیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ
بھارتی اداکار پر دبئی میں خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام، مقدمہ درج
جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نوین پالے پر خاتون نے الزام نے عائد کیا ہے کہ اداکار نے دبئی میں اُنہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد نوین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ خاتون نے اداکار نوین پالے پر الزام لگایا ہے کہ اداکار نے ایک سال قبل دبئی میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی، خاتون کے الزام پر 3 ستمبر منگل کے روز اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوین پالے کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس ایف آئی آر میں اداکار سمیت 6 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ چارمیلا کے 28 فنکاروں پر جنسی ہراسانی کے الزامات
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نوین پالے کا نام ملیالم فلم انڈسٹری کے ان کئی اداکاروں اور ہدایتکاروں میں شامل ہے جن پر جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد خواتین اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
دوسری جانب 40 سالہ خاتون کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے نوین پالے نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بےبنیاد اور جھوٹے ہیں۔
نوین پالے نے کہا کہ میں خاتون کے الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے اور ذمہ داروں کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔