ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
زیادتی کے ملزم سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:فائل

زیادتی کے ملزم سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:فائل

لاہور میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں ملزم حمزہ مشتاق نے ڈکیتی کی واردات کے دوران لڑکی سے زیادتی کی تھی۔ گرفتار ملزم لاہور کے مختلف تھانوں میں 62 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

ملزم حمزہ مشتاق کو ہیومن اینٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔