- جاپان کا چاند پر دوسرا لینڈنگ مشن بھیجنے کا اعلان
- لکی مروت: پولیس اور آرمی میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم سڑکیں کھول دی گئیں
- آئی ایم ایف سے قرض لینے پر پاکستان مزید قرضوں کے دباؤ میں آئے گا، لیاقت بلوچ
- فضل الرحمان نے گنڈاپور کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کو جذباتی باتیں قرار دیدیا
- چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس سے جسٹس منیب کا واک آؤٹ
- پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف
- جعلی دستاویزات پر سفر، آذربائیجان سے پاکستان پہنچے والا ملزم گرفتار
- اسپیس ایکس نے پرائیویٹ اسپیس واک کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کردی
- صدر بنا تو ملازمین کے اوور ٹائم پر عائد ٹیکس ختم کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
- پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کےلیے پارلیمنٹ لاجز سب جیل قرار
- سینیٹ اجلاس : معطلی کے باوجود فلک ناز کی ایوان آمد، حکومتی سینیٹرز کا واک آوٹ
- نجی اسکول میں جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کردیا
- علی امین کو اسٹیبلشمنٹ نے غائب کیا وہ انکی لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا، عمران خان
- پیپلز پارٹی کی سپورٹ ختم ہوئی تو شہباز شریف مشکل میں ہوں گے، منظور وسان
- کراچی میں کنڈا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، کے الیکٹرک عملے پر تشدد
- بلوچستان میں گرم موسم شدت اختیار کرگیا، درجہ حرارت 47 ڈگری تک ریکارڈ
- کے الیکٹرک لائسنس معطل کرنے کی قرارداد؛ سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی قائم
- قاضی فائز عیسیٰ توسیع لینے سے منع کردیں تو بہت کچھ واضح ہو جائے، بیرسٹر گوہر
- لاہور؛ موٹر سائیکل چوری کی 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
- بنگلادیش میں قائد اعظم کی برسی منائی گئی؛ زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا
یویو ہنی سنگھ کی وہاب بگٹی اور صاحبان کیساتھ البم ریلیز ہوتے ہی چھاگئی
ممبئی: بھارت کے معروف ریپر و گلوکار یویو ہنی سنگھ نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک گلوکارہ صاحبان کے ساتھ البم ریلیز کردی۔
یویو ہنی سنگھ نے بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے تحت اپنی نئی میوزک البم ‘گلوری’ کی آڈیو ریلیز کر دی ہے، اس البم کے گانے ‘ریپ گاڈ’ اور ‘بیبا’ میں پاکستانی گلوکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان نے بھی اپنے سُریلی آواز کا جادو جگایا ہے۔
البم ‘گلوری’ میں ہنی سنگھ اور صاحبان کا گانا ‘ریپ گاڈ’ سندھی، ہندی، پنجابی اور انگریزی سمیت دیگر زبانوں کا مکسچر ہے، اسی طرح ہنی سنگھ اور وہاب بگٹی کا گانا ‘بیبا’ فرانسیسی، انگریزی، بلوچی اور ہندی زبان کا مکسچر ہے۔
مزید پڑھیں: یویو ہنی سنگھ کے نئے البم ’گلوری‘ میں پاکستانی گلوکار وہاب بگٹی اور صاحبان بھی شامل
ہنی سنگھ کی اس نئی البم میں مزید 18 گانے شامل ہیں جنہیں مختلف زبانوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے، بھارتی ریپر و گلوکار نے ان گانوں کے لیے دُنیا بھر کے باصلاحیت گلوکاروں سے اشترک کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنی سنگھ نے فی الحال اپنی البم کا آڈیو ورژن ہی ریلیز کیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
واضح رہے کہ یویو ہنی سنگھ نے گزشتہ ماہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ مداح بہت جلد اُن کی نئی البم میں پاکستانی گلوکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان کو دیکھ سکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔