- یو ایس ٹی10 لیگ؛ کون سے پاکستان سابق کرکٹرز اِن ایکشن ہوں گے؟
- پختونخوا؛ سرکاری اراضی پر قبضہ کیس میں اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری
- پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا ، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا، وزیر دفاع
- اسپیکر قومی اسمبلی کا کل کے واقعے پر نوٹس، کارروائی کا فیصلہ
- پنجاب کے 15اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری
- ناگہانی آفات فطرت سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ
- گنڈاپور کو ہٹایا نہ گیا تو آئینی راستہ اپنا کر صوبے کو بربادی سے بچانا ہوگا، لیگی رہنما
- پارلیمنٹ پر حملے جیسی کارروائی کا ساتھ نہیں دیں گے، پی پی رہنما نوید قمر
- قومی اسمبلی اجلاس؛ پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاریاں پارلیمان پر حملہ قرار
- اسلام آباد جلسے پر ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ
- پشاور؛ علی گنڈاپور نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد کی طویل میٹنگ کا احوال بتادیا
- کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی
- جعلی پاسپورٹ پرکینیڈا بجھوانے کا معاملہ ، سہولت کار گرفتار
- آل بلوچستان علما و مشائخ کنونشن؛ ملک میں قیام امن کیلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
- راولپنڈی؛ نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا
- بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلیے پارلیمنٹرینز کی بیٹھک
- بھارت میں اقلیتوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، راہول گاندھی
- شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں؛ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان انوشکا شرما کی بھارت واپسی
ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و بالی ووڈ سُپر اسٹار انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار بھارت واپس آگئی ہیں۔
انوشکا شرما اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل ہی بھارت سے لندن چلی گئی تھیں، مداحوں کی جانب سے طویل عرصے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انوشکا اور ویرات ممبئی میں میڈیا کی توجہ سے ہٹ کر لندن میں زندگی بسر کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوگئے ہیں تاہم جوڑے کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے آیا تھا۔
لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان ہی انوشکا شرما واپس بھارت آگئی ہیں، اداکارہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار کیمرے کے سامنے کب آئیں گی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو 4 ستمبر یعنی آج صبح ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بچوں کے بغیر دیکھا گیا، انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر میڈیا کے سامنے آئی ہیں۔
انوشکا شرما کی بھارت واپسی پر مداح خوش ہوگئے ہیں، مداحوں کی جانب سے اندازے لگائے جارہے ہیں کہ اداکارہ کام کے سلسلے میں ممبئی آئی ہیں۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں رواں سال 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن اس جوڑی نے 20 فروری کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل اسٹار جوڑی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔