- اطالوی طیارہ بردار بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
- پی ٹی آئی احتجاج؛ ارکان اسمبلی کی اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری پر تحقیقات شروع
- ایس سی او اجلاس؛ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تمام ہوٹلز، کاروباری مراکز بند
- اسلام آباد 15اکتوبر احتجاج؛ وزیراعلیٰ کے پی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
- عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
- نوشہرہ؛ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دوپہرکے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گھوٹکی، شکار پور،لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد،کشمور، دادو، کراچی،حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، تھر پارکر ،سانگھڑ اورخیر پورمیں تیز بارش متوقع ہے۔ عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خا ص اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔
راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور،کوٹ ادو اور رحیم یار خان ، ایبٹ آباد ،مانسہرہ ، ہری پور ،بٹگرام ، کوہستان،سوات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی،کوہلو،سبی،نصیرآباد، جھل مگسی ، قلات ،لسبیلہ اور خضدار ، آواران اور کیچ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔