- آج سکستھ وار میں علاقے نہیں چھینے جاتے بلکہ معاشی حملے کیے جاتے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
- ایک ماہ تک مسلسل کمی کے بعد مہنگائی میں اضافہ
- آسٹریلیا؛ جنس، نسل، مذہب اور جنسی رجحان کو نشانہ بنانے پر سزاؤں کا اعلان
- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کیلیے پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف
- آئی ٹی یو گلوبل سائبر سکیورٹی میں پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، وزیرمملکت آئی ٹی
- قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، آرمی چیف
- انسانی جسم میں داخل ہوکر علاج کرنے والے نینو بوٹس ایجاد
- محققین نے بال رنگنے والی مخصوص مصنوعات سے خبردار کردیا
- آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی ممکنہ منظوری، ڈالر بدستور تنزلی کا شکار
- امریکی کھلاڑی نے ایک میچ میں دو ٹیموں سے کھیل کر تاریخ رقم کردی
- شرح سود میں کمی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
- جوڈیشل کمیشن نے ججوں کی تعیناتی کیلئے رولز کو حتمی شکل دے دی
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کجروال کو رہا کرکے مودی کے ارمانوں پر پانی پھیردیا
- مہنگائی مزید کم ہوئی تو تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کردیں گے، وزیراعظم
- بھارت؛ ہندوؤں کو اسلام کی حقانیت سے روشناس کراکر مسلمان کرنے والے 12 علما کو عمر قید
- بدقسمتی سے سیاسی کیسز کی وجہ سے غریب سائلین متاثر ہورہے ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- سابق حکومت کی نااہلی سے دیامیربھاشا ڈیم کی لاگت 479 سے بڑھکر 1400 ارب جاپہنچی، احسن اقبال
- واہگہ بارڈر پر باب آزادی میں توسیع اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری
- آج بھی مذاکرات کی کھڑکی کھلے تو پی ٹی آئی سمیت سب بھاگے ہوئے جائیں گے، فیصل واوڈا
کم کارڈیشن جیسا نظر آنے کا جنون! کاسمیٹک سرجری نے برازیلی انفلوئنسر کو بانجھ بنادیا
برازیل: امریکی اسٹار کم کارڈیشین کی طرح نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجریز پر ایک ملین ڈالر خرچ کرنے والے برازیلین انفلوئنسر کو سرجریز نے بانجھ بنا دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر پامپلونا نامی برازیلین انفلوئنسر نے انکشاف کیا ہے کہ کاسمیٹک سرجریز میں استعمال ہونے والے ایک مواد نے اُنہیں بانجھ بنا دیا ہے۔
جینیفر پامپلونا نے کہا کہ مجھے کم کارڈیشین بہت پسند ہیں اور مجھے جنون تھا کہ میں اُن کی طرح نظر آؤں، اسی جنون میں متعدد سرجریز کروائیں، ان سرجریز نے جہاں مجھے خوبصورت بنایا تو وہیں مجھے ماں بننے سے محروم کردیا۔
انفلوئنسر نے دیگر لوگوں کو کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیا ا ور کہا کہ میں نے ہمیشہ ماں بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن بدقسمتی سے، اب میں خود کو اس خواب کو پورا کرنے سے قاصر محسوس کرتی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میری صحت میں بہتری آرہی ہے لیکن میں اس وقت ذہنی طور پر شدید اذیت میں ہوں کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ماں نہیں بن سکوں گی، یہ میری زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا اور اب اس خواب کی محرومی نے مجھے توڑ دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے والی برازیلین انفلوئنسر نے 17 کی عُمر میں اپنی پہلی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی اور پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے سرجریز کی عادی ہوگئی تھیں۔
جینیفر پامپلونا نے اس نشے میں اپنے جسم اور چہرے پر 30 سے زائد مختلف سرجریز کروائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔