لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
پولیس اہلکار کی تصویر (فوٹو : پولیس)

پولیس اہلکار کی تصویر (فوٹو : پولیس)

ڈی آئی خان: لکی مروت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو شہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناور خیل میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کانسٹیبل وقار احمد پر گھر کے قریب فائرنگ کردی جس کے سبب وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او لکی مروت کے مطابق ناور خیل میں پولیس کانسٹیبل پر گھر کے سامنے فائرنگ کی گئی، وہ اس وقت تھانہ صدر لکی مروت میں تعینات تھے۔

ترجمان کی مروت پولیس کے مطابق شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔