وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی نے گورنر کو 500 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا کے بھائی ایم این اے فیصل امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا کو 500 ملین روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹس میں نجی چینل اور اس کے اینکر سلیم صافی کو بھی نوٹس ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  گورنر نے ٹی وی شو میں جھوٹے الزامات لگائے، ان کا بھائی علی امین گنڈا پور وزیر اعلی ہے، گورنر نے بھائی کی عزت کو نقصان پہنچایا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی نیوز چینل اور پروگرام کے میزبان نے بھی علی امین کا موقف لینے کی کوشش نہیں کی، 500 ملین کا ہرجانہ ادا کرکے معافی مانگی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔