جاوید بٹ قتل کیس: نامزد ملزمان کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
جاوید بٹ قتل کیس کے جائے وقوع کی تصویر (فوٹو: نیوز ایجنسی)

جاوید بٹ قتل کیس کے جائے وقوع کی تصویر (فوٹو: نیوز ایجنسی)

 لاہور: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نامزد ملزمان امیر فتح، قیصر بٹ کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان اب بیرون ملک فرار نہیں ہو سکیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے کو ان ملزمان کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ میں ریکی کرنے والی ایک گاڑی کو پولیس نے کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا، گاڑی میں سوار افراد جاوید بٹ کی ریکی کر رہے تھے، گاڑی کس کے نام پر ہے پولیس نے ایکسائز سے رابطہ کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مختلف شواہد کی روشنی میں تحقیق جاری ہے، جلد شوٹرز کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔