بالی ووڈ فلم 'لاپتہ لیڈیز' کا جاپانی زبان میں ٹریلر جاری

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
فلم 'لاپتہ لیڈیز' بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے : فوٹو : پوسٹر

فلم 'لاپتہ لیڈیز' بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے : فوٹو : پوسٹر

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ کرن راؤ نے جاپانی زبان میں ٹریلر کے ساتھ اپنی سُپر ہٹ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو جاپان میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

کرن راؤ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کے جاپانی ورژن کا ٹریلر پوسٹ کیا اور ساتھ ہی اپنے جاپانی مداحوں کے لیے اہم اعلان بھی کیا۔

ہدایتکارہ نے شاعرانہ انداز میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہ ‘لاپتہ لیڈیز 4 اکتوبر 2024 کو جاپان میں ملیں گی’۔

اُنہوں نے ‘لاپتہ لیڈیز’ کے جاپانی ورژن کے ریلیز پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ‘لاپتہ لیڈیز’ کی پوری ٹیم جاپان میں اپنی فلم کی ریلیز کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Kiran Rao (@raodyness)

واضح رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا۔

یہ فلم بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں: فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ نے رنبیر کپور کی ‘انیمل’ کا ریکارڈ توڑ دیا

فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گُم ہوجاتی ہے اور وہ گھونگھٹ کی وجہ سے دوسری دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے آتا ہے۔

بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھولے پن کے پسِ منظر میں بنائی گئی اس فلم کو ریلیز کے پہلے دن سے ہی خوب پذیرائی ملی ہے، فلم کو 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔