- کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی
- جعلی پاسپورٹ پرکینیڈا بجھوانے کا معاملہ ، سہولت کار گرفتار
- آل بلوچستان علما و مشائخ کنونشن؛ ملک میں قیام امن کیلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
- راولپنڈی؛ نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا
- بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلیے پارلیمنٹرینز کی بیٹھک
- بھارت میں اقلیتوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، راہول گاندھی
- شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں؛ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
- قومی اسمبلی اجلاس جاری، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا
- گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے، عظمی بخاری
- 2 ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کے مداح کو تقسیم کردیا، مگر کیسے؟
- 24 گھنٹوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد، افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار
- 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار
- پاکستان کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، وزیر داخلہ
- مالی سال کے آغاز ہی سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
- نیب ترامیم بحالی؛ احتساب عدالت راولپنڈی میں 27 ریفرنسز غیر مؤثر
- بجلی و پانی بندش پر احتجاج؛ کراچی میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر
- پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز، سلسلہ جاری
نائیجیریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ؛81 افراد ہلاک
ابوجہ: نائیجیریا کی ریاست یوبے میں خودکار اسلحہ سے لیس 50 سے زائد افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا کے مافا گاؤں پر صبح 4 بجے آر پی جی گرینیڈز اور خود کار ہتھیاروں سے لیس درجن سے زائد موٹر سائیکلوں پر 50 افراد نے دھاوا بولا۔
حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور دیہاتیوں کو چھپنے کی جو جگہ ملی اس طرف دوڑ پڑے لیکن انھیں کہیں پناہ نہیں ملی۔ جھاڑیوں اور کھیتوں تک میں لاشیں بکھری پڑی ہیں۔
حملہ آوروں نے دکانوں اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ متعدد دیہاتی حملے کے بعد سے لاپتا ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ پناہ کی تلاش میں گاؤں سے باہر نکل گئے اور حملہ آوروں کے ہتھے چڑھ گئے۔
مقامی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے ہے تاہم بوکو حرام کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ نائجیریا میں یوبے سمیت 3 ریاستوں میں گزشتہ 15 برس سے خانہ جنگی جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک اور 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔