- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
- سویڈن کی تارکین وطن کو انوکھی پیشکش؛ ایک کروڑ روپے لو اور ملک چھوڑ دو
- مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، احسن اقبال
کنگنا کی فلم کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ، عدالت کا سنسر بورڈ کو ہدایت دینے سے انکار
ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو اپنی نئی آنے والی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے بھی ریلیف نہیں مل سکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ 6 ستمبر کو ریلیز ہونی تھی لیکن تاحال اداکارہ کو فلم کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ نہیں مل سکا، اس سلسلے میں اداکارہ نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فلم کی ریلیز اور سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
آج ممبئی ہائی کورٹ میں فلم ‘ایمرجنسی’ کے سرٹیفیکیٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی لیکن ہائی کورٹ سے بھی کنگنا رناوت کی فلم کو ریلیف نہیں مل سکا۔
جسٹس برجیس کولابالا اور جسٹس فردوس پونی والا کی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کو فلم ‘ایمرجنسی’ کا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم سے متصادم ہوگا۔
مزید پڑھیں: ‘بھارت سے بہت مایوس ہوں’، کنگنا رناوت کا اپنی متنازع فلم ملتوی ہونے پر ردعمل
ممبئی ہائی کورٹ نے دورانِ سماعت سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے ممبران کی بھی کلاس لگائی اور سماعت کو 19 ستمبر تک ملتوی کردیا۔
اس سے قبل جیل پور ہائی کورٹ نے کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز پر پابندی لگائی تھی جس کی وجہ سے یہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز نہیں ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم ‘ایمرجنسی’ میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔