اوریا مقبول جان کا سائبرکرائم کیس کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے:فوٹو:فائل

اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے:فوٹو:فائل

 لاہور: رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان نے سائبر کرائم کیس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اوریا مقبول جان کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست ضمانت میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوریا مقبول جان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں۔ ایف آئی اے نے اوریا مقبول کے ٹوئٹس سے متعلق کوئی بیان ریکارڈ نہیں کیا۔ایف آئی اے کا اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔