والد کے تحفے نے بیٹے کو لاٹری جتوادی
میرے والد عظیم والد ہیں جنہوں نے میرا خیال رکھنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا، اینڈریو
امریکا میں ایک شہری نے والد کی جانب سے دیے گئے تحفے کی وجہ سے بھاری لاٹری جیت لی۔
ورجینیا کے ایک شخص نے اس لاٹری ٹکٹ سے زندگی بھر کے لیے ہفتہ وار 1,000 ڈالرز کی لاٹری جیت لی جو اس کے والد نے اسے بطور تحفہ دیا تھا۔
ایرون اینڈریوز نے ورجینیا لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپریل میں اپنی شادی کے بعد سے اپنے والد کے گھر کے تہہ خانے میں رہ رہے تھے۔
اینڈریوز نے بتایا کہ اس کے والد نے اسے 3 اگست کی کیش 4 لائف ڈرائنگ کا ایک ٹکٹ خرید کر دیا۔ اس نے لاٹری میں موجود پہلے پانچ نمبروں کو میچ کیا اور زندگی بھر کے لیے ہر ہفتے 1,000 ڈالرز کا انعام جیت لیا۔
اینڈریوز نے لاٹری حکام کو بتایا کہ میرے والد ایک عظیم والد ہیں جنہوں نے میرا خیال رکھنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔