پنجاب ہائے وے پولیس اہلکاروں، افسروں کے لفٹ لینے پر پابندی

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
اہلکار گاڑیاں روک کر لفٹ لیتے نظر آتے ہیں:فوٹو:فائل

اہلکار گاڑیاں روک کر لفٹ لیتے نظر آتے ہیں:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب ہائے وے( پی ایچ پی)  پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کے لفٹ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی پی ایچ پی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق افسران و اہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کر لفٹ لیتے نظر آتے ہیں۔ رنگ روڑ، جی ٹی روڑ اور موٹروے پرگاڑیاں روک کر لفٹ لینے والوں کو معطل کر دیا جائے گا۔ آئندہ گاڑیاں روک کر لفٹ لینے والوں کے خلاف کڑی محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔