روبوٹ کتے نے امریکی یوٹیوبر پر آتشی گن فائر کردی

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

امریکی یوٹیوبر اور آن لائن اسٹریمر جسے اسپیڈ ​​کے نام سے جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں 100,000 ڈالرز کے روبوٹ کتے پر تجربہ کیا جس کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

تاہم مداح اس وقت حیران رہ گئے جب لائیو اسٹریم کے دوران روبوٹ کتے نے اسپیڈ پر غیر متوقع طور پر آگ کے شعلے فائر کردیے۔

ایک سوئمنگ پول سے فلمایا گیا وائرل کلپ یوٹیوبر ​​سے شروع ہوتا ہے جو روبوٹ کتے کو بیٹھنے اور اپنے پنجوں پر کھڑا ہونے کی ہدایت دے رہا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by IShowSpeed (@ishowspeed)


یوٹیوبر اسپیڈ پھر بیک فلپ کرتا ہے اور مشین کو پیروی کرنے کا حکم دیتا ہے۔ تاہم واقعات اس وقت حیران کن موڑ لے لیتے ہیں جب وہ روبوٹ کو بھونکنے کو کہتا ہے اور روبوٹ اچانک اس پر آگ کے شعلے بھڑکا دیتا۔

ویڈیو کے آخری لمحات میں اسپیڈ ​​پول میں چھلانگ لگادیتا ہے اور روبوٹ کتے کو ’رُک جاؤ، رُک جاؤ‘ کہنے لگتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔