- بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی
- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
- پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی
- لاہور میں گھریلو ملازمہ مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی
- شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
- روس کو میزائلوں کی فراہمی؛ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران پر پابندیوں کا اعلان
- انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- چین کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
- صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 30 کردی
- گلبرگ میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
- انسداد دہشت گردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
جمعیت کا طلبہ یونین بحالی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا اعلان
راولپنڈی: اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے لئے لاہور ہائیکورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شمالی پنجاب تصور حسین نے کہا کہ پنجاب میں ہزاروں اسکولوں کی نجکاری کی گئی اور 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، تعلیمی بجٹ پر ہمیشہ کٹ لگایا گیا، تعلیمی اداروں میں میرٹ کی پامالی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تعلیمی نظام دنیا میں 150 نمبر ہے، چالیس بچوں پر ایک استاد ہے، گھوسٹ اسکولز موجود ہیں، پنجاب میں ایڈہاک پر تعلیمی نظام چلایا جا رہا ہے، بنگلہ دیش ، کشمیر ، بلوچستان میں طلبہ تحریک چلی، اب پاکستان کا طالب علم بھی جاگ چکا ہے، ہم “اٹھو جہاں بدل دو” مہم چلائیں گے جس سے طلباء کو بنیادی حق ملیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے طلباء احتجاج پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، اسلامی جمعیت طلبہ اسٹوڈنٹ یونین کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرے گی، جلسہ جلوس بھی کرے گی، ہم متحدہ طلباء محاذ کی کوشش کر رہے ہیں، طلباء کو گروہوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔