- ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کیلیے فی 100 ڈالر انعام کا اعلان
- عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے اپنی جگہ نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا
- آئی جی سندھ کا بھتہ خوری میں ملوث کراچی پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
- سفاری پارک لاہور کی نیلامی؛ بولی دینے والی کمپنیاں پیچھے ہٹ گئیں
- ایران؛ بس حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 41 زخمی
- راولپنڈی؛ شہری سے 5لاکھ روپے کی رقم چھیننے والا گینگ گرفتار
- روسی نائب وزیراعظم کل دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- ٹانگوں کو طاقتور بنانے والی جدید ٹیک پتلون
- کراچی سمیت سندھ بھر میں مچھروں کا راج، ڈینگی، چکن گونیا کے مریضوں سے اسپتال بھر گئے
- پاکستان نے 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا
- سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید
- پاکستان، جمہوریت اور عمران خان سے متعلق سوال؛ امریکی ترجمان کا ردعمل آگیا
- راولپنڈی؛ ڈینگی حملوں میں شدت، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق
- وزیراعلیٰ پنجاب کا پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا اعلان
- سندھ حکومت کا دھان کی فصل کو بیماری لگنے کا نوٹس
- اراکین اسمبلی کیخلاف گمنام درخواستوں پر کارروائی نہیں ہوگی، نیب
- آئینی ترمیم لانا تو دُور، انہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں؟ گنڈاپور
- آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی
- کراچی میں پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- ہائی وے پر رانگ وے آنے والے موٹرسائیکل سوار 2 افراد سلپ ہونے سے جاں بحق
دوسری شادی پر دھمکیاں، دانیہ شاہ اور شوہر نے سرکاری سیکیورٹی مانگ لی
ملتان: پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو دوسری شادی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں جس کے بعد دانیہ اور اُن کے شوہر حکیم شہزاد نے سرکاری سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس عاصم حفیظ نے دانیہ شاہ اور ان کے موجودہ شوہر حکیم شہزاد احمد کی سیکیورٹی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ انٹرنیشنل نمبرز سے کال کرکے دانیہ شاہ کو دوسری شادی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، متعلقہ تمام اداروں نے رپورٹ بھی لکھ کر دی کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے مگر ابھی تک انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔
سماعت کے دوران، درخواست گزار نے کہا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست دی کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے جس کے اخراجات بھی وہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: دانیہ شاہ کو دوسرے شوہر سے کتنا حق مہر ملا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
درخواست گزار کے مطابق حکیم شہزاد کو دھمکی دی گئی کہ وہ فوری دانیہ شاہ کو طلاق دیں اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اُنہیں گولی مار دی جائے گی۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ دانیہ شاہ نے پہلی شادی معروف مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین سے کی تھی، اُن کی وفات کے بعد عدت مکمل ہونے پر دانیہ شاہ نے دوسری شادی حکیم شہزاد احمد سے کی اور اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ شجاع آباد کے نواحی علاقے شاہ پور میں مقیم ہیں۔
ملتان ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او ملتان سے 17 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دانیہ شاہ نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے حکیم شہزاد نامی اپنے وکیل سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اس جوڑے نے اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔