اے این پی رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
زاہد خان اے این پی کے سیکریٹیری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں:فوٹو:فائل

زاہد خان اے این پی کے سیکریٹیری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں:فوٹو:فائل

 پشاور: عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ سابق سینیٹر نے بیان میں کہا کہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی۔ نئی قیادت کی ترجیحات میں ہم نہیں رہے اس لیے خاموشی سے ایک طرف ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اے این پی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بھی انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔