اسلام آباد میں خاتون پر تین مردوں نے تیزاب پھینک دیا

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
خاتون کے چہرے اور جسم کے نچلے اعضاء متاثر

خاتون کے چہرے اور جسم کے نچلے اعضاء متاثر

اسلام آباد میں تیزاب گردی کا  ہول ناک واقعہ پیش آگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف ٹین کے قریب سے گرشتہ رات ایک خاتون برہنہ حالت میں ملی، جو اپنا نام صائمہ بتاتی ہے، جس کے چہرے اور جسم کے نچلے اعضاء متاثر ہیں۔

خاتون کو پولیس نے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ خاتون کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے علاج معالجہ جاری ہے۔

خاتون نے بتایا کہ تین مردوں نے ان پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔