وفاقی اور صوبائی ادارے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 2 کھرب 56 ارب کے نادہندہ نکلے

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

  اسلام آباد: وفاقی اور صوبائی حکومتی ادارے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 2 کھرب 56 ارب سے زائد کے نادہندہ ہونے نکلے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  جون 2024ء تک ڈسکوز کے نادہندہ سرکاری ادارے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزارت توانائی بجلی ڈویژن نے تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کروادیں۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومتی اداروں نے ڈسکوز کے 47 ارب 81کروڑ روپے ادا نہیں کیے، صوبائی حکومتوں کے ماتحت ادارے بجلی کی مد میں 1کھرب 51ارب 76کروڑ کے نادہندہ ہیں، آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکموں نے ڈسکوز کے 56ارب 77کروڑ ادا نہیں کیے۔

وزارت توانائی بجلی ڈویژن نے کہا ہے کہ حساسیت کے سبب ڈسکوز ان محکمہ جات کے بجلی کے کنکشن معطل نہیں کرتے، ادائیگی نہ کرنے پر سرکاری محکموں کو کنکشن کاٹنے کے نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔