- عمران خان جتنی دیر جیل میں رہیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے، عمر ایوب
- آسٹریلوی حکام کو ’بزدل مجرم‘ کی عالمی سطح پر تلاش
- اسپین؛ تعمیراتی کام کے دوران 26 ہزار سال قدیم قدموں کے نشانات دریافت
- مسواک زیادہ بہتر یا ٹوتھ برش؟ سائنسدانوں نے بتادیا
- اوزون آلودگی سے جنگلات کی نمو میں کمی کا انکشاف
- سعودی عرب میں دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ
- شادی کی تقریب میں نشے میں دھت پولیس اہلکارکی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
- آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا، مریم نواز شریف
- جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی
- سر سید ایکسپریس مسافر ٹرین کو حادثہ، تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کر لی
- چیمپئنزٹرافی: بھارتی شرکت کیلیے نیا آپشن سامنے آگیا
- لبوشین نے امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا
- کرکٹ جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 45.6 ملین ڈالر منافع
- جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز،افغان ٹیم میں راشد خان کی واپسی
- پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس، چیمپئنز کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویز
- JUI نے اپنے سینیٹرزکوآئینی پیکیج پرووٹنگ سے روک دیا
- پاکستان جلد جنوبی امریکی ممالک کو مصنوعات برآمد کرے گا
- ٹیکس دہنگان کے گرد پھندا مزید تنگ کرنے کی تیاری
- نذرانۂ عقیدت بہ حضور سرور کائنات ﷺ
کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں جب مجھے لگے گا تو خود ہی چھوڑ دوں گا، سرفراز
لاہور: سابق کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے تاثر کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ ابھی کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں جب مجھے لگے گا تو خود ہی چھوڑ دوں گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا، اس مینٹور شپ کے ساتھ ساتھ میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کروں گا، پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا تو ضرور فٹنس ٹیسٹ دوں گا میں نے تو فٹنس ٹیسٹ کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔
سابق کپتان نے اعتراف کیا کہ چیمپئنز کپ کے بعد پاکستان کرکٹ ایک دم سے ٹھیک نہیں ہوجائے گی، پندرہ دنوں کے ایونٹ سے سب کچھ بدل نہیں جائےگا وقت لگے گا، ہم سب مینٹورز کا مقصد پاکستانی کرکٹ کے ایشوز کو مشاورت سے حل کرنے اور نئے لڑکوں کو آگے آنے کا موقع دینا ہے، میری کوشش ہوگی نئے لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ پالش کرکے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی ہم پانچوں مل کر پاکستان کرکٹ کے لیے کام کریں، ہمارے پاس کئی نوجوان کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ ہوسکتے ہیں، ایک دم سے نئے لڑکوں کو موقع دینا درست نہیں، نوجوان جب پرفارم کریں گے تو وہ خود بخود سینئرز کی جگہ لے لیں گے۔
سرفراز نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت مشکل میں ہے ہم سب نے مل کر اس کو اچھا کرنا ہے، ماضی میں بھی یہ ثابت ہوچکا ہے کہ کرکٹ کا گراف نیچے سے اوپر گیا ہے، اب بھی اچھا وقت ضرور آئے گا، شائقین سے درخواست ہے کہ وہ فیصل آباد اسٹیڈیم پہنچ کر لڑکوں کو سپورٹ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپیئنز ون کپ کے لیے کراچی لیپرڈ ٹیم کی مینٹورشپ ملنا اعزاز ہے، کھلاڑیوں کی رہنمائی کے ساتھ بطور پلئئر خود بھی میچز کھیلوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔