ہانیہ عامر کی زندگی میں 2025 ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہوگا ماہر علمِ نجوم کی پیشگوئی

ساحر لودھی کے بارے میں کہا گیا کہ ان کے زندگی کے برے سال 29 اکتوبر کو ختم ہو جائیں گے


ویب ڈیسک September 04, 2024
فوٹو : فائل

ماہرِ علمِ نجوم نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے متعلق پیش گوئی کی کہ 2025ء ان کی زندگی کا 'ٹرننگ پوائنٹ' ثابت ہوگا اور ان کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں ہانیہ عامر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے ماہرِ نجوم نے کہا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی، بہت معصوم انسان ہیں، انہیں بیوقوف بنانا بہت آسان ہے، وہ بہت جلدی باتوں میں آ جاتی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے عدنان صدیقی کے متعلق کہا گیا کہ آنے والا سال ان کے لیے کامیاب ہوگا، وہ کاروبار یا انویسٹمنٹ کریں تو بڑی ترقی کریں گے۔

فواد خان کے متعلق پیش گوئی کی گئی کہ ان کا کیریئر ڈوبنے کے بجائے 2025ء میں مزید شہرت اور کامیابیاں لائے گا۔

ہمایوں سعید کے بارے میں کہا گیا کہ ان کو ہمیشہ پیسہ اور شہرت ملتی رہے گی، اور وہ کامیاب رہیں گے، اگرچہ 2025ء میں کچھ مشکلات بھی آئیں گی۔

ندا یاسر کے بارے میں بتایا گیا کہ 2025ء ان کے لیے اچھا ثابت ہوگا اور سرپرائز بھی لائے گا۔

ساحر لودھی کے بارے میں کہا گیا کہ ان کے زندگی کے برے سال 29 اکتوبر کو ختم ہو جائیں گے، اور انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی بھی جاری رکھنی چاہیے تھی۔ 2025ء میں انہیں کئی کامیابیاں ملیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں