- کرکٹ جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 45.6 ملین ڈالر منافع
- جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز،افغان ٹیم میں راشد خان کی واپسی
- پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس، چیمپئنز کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویز
- JUI نے اپنے سینیٹرزکوآئینی پیکیج پرووٹنگ سے روک دیا
- پاکستان جلد جنوبی امریکی ممالک کو مصنوعات برآمد کرے گا
- ٹیکس دہنگان کے گرد پھندا مزید تنگ کرنے کی تیاری
- نذرانۂ عقیدت بہ حضور سرور کائنات ﷺ
- رُخ مصطفی ؐ کی یہ روشنی کہ ہر ایک چیز چمک اُٹھی
- لاہور میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد جہنم واصل
- این اے 171 رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
- اسپین کی میزبانی میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اہم ممالک کا اجلاس ہوگا
- کراچی: مقابلے کے دوران کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز کی پینتھرز کو 160 رنز سے شکست
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
- کوٹ رادھا کشن؛ پولیس مقابلے میں تین انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک
- برطانیہ: سائبر حملے میں مبینہ طور پر ملوث 17 سالہ لڑکا گرفتار
- اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل اور ہر مسئلے کا حل بندوق کو سمجھتی ہے، حافظ نعیم
- کراچی: پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلیے رولز بنانے کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
- امریکا کا چینی اداروں پر پاکستانی میزائل پروگرام کی مدد کا الزام، پابندی عائد
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پابندی سے متعلق امریکی مؤقف سامنے آگیا
واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں ملکی پالیسی واضح کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران پر پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے۔
ایک صحافی نے ترجمان میتھیو ملر سے پوچھا تھا کہ ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن منصوبے پر ممکنہ 18 ارب ڈالر جرمانے کے نوٹس سے خبردار کیا ہے جب کہ امریکا نے بھی پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ منصوبہ پورا کرنے کی صورت میں پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
جس پر امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم یقیناً ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی ملک یا شخص کو امریکی پابندیوں کے تناظر میں ان سودوں پر ممکنہ اثرات سے باخبر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، امریکا
میتھیو ملر نے یہ بھی کہا کہ تاہم اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا بھی امریکا کی ترجیح میں شامل ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بات چیت جاری رکھیں گے۔
ایران میں اگست کے مہینے میں جولائی کے مقابلے میں دو گنا زیادہ افراد کو پھانسی دیئے جانے پر اقوام متحدہ کی تشویش سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں فکر مند ہیں۔ منصفانہ ٹرائل کے مواقع نہ ملنا بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔