پشاور؛ وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری، معاملہ ہائیکورٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
وزیراعلیٰ ہاؤس کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ ہاؤس کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی عدالت  کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کے معاملے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے معاملے سے وزیر اعلیٰ ہاؤس اور سکیورٹی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کو وارنٹ گرفتاری موصول نہیں ہو سکے ہیں اور وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کا معاملہ ہائی کورٹ میں اٹھایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔