- گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کیے
- روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار
- غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا
- حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ
- پشاور: پراسیکیوشن افسران کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
- کانگریس کے جموں کشمیر کی حیثیت کی بحالی کے وعدے پر مودی سرکار تلملا گئی
- افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے
- اقتدار میں آئے تو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کردیں گے، کانگریس
- آئینی ترامیم میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں، اے این پی
- اسجد اقبال اور اویس منیر منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری
- کوئی بھی چیز اسرائیل کو غزہ میں جارحیت کا جواز نہیں پیش کرسکتی، اقوام متحدہ
- کینسر کی ویکسین حقیقت بننے سے بس ایک قدم کی دوری پر
- دشمن مشرقی اور مغربی سرحدوں سے ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- بلاول بھٹو نے مرتضیٰ وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا
- جولائی، اگست میں غذائی اجناس کے استعمال میں کمی کا رجحان
- عید میلادالنبیﷺ پر سندھ میں رینجرز کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات
- گیمرز کیلئے پینے والے نوڈلز متعارف
وزیراعظم کا لوگوں کی جانیں بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور کو 25 لاکھ انعام کا تحفہ
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم نے محب اللہ کی بہادری اور انسانی جانوں کو بچانے کے جذبے کی تعریف کی اور کہا، “مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “آپ قوم کے ہیرو ہیں، آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں۔”
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ’’ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچا کر قومی فریضہ ادا کیا ہے۔
محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیرِ اعظم نے انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا اور اس کے ساتھ محب اللہ کے بچوں کی یونیورسٹی تک مفت تعلیم اور ان کے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا
۔محب اللہ نے وزیرِ اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،”میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کر رہا ہوں۔ کبھی سوچا نہیں تھا کہ میری ملک کے وزیرِ اعظم سے ملاقات ہو گی۔
محب اللہ نے مزید کہا کہ ’’لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعاً نہیں سوچا تھا کہ یہ بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی، میں وزیرِ اعظم اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اقدام کی پذیرائی کی اور میرے لیے اپنا قیمتی وقت نکالا۔‘‘
وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر وزیرِ اعظم کی جانب سے اتنی عزت ملنے پر محب اللہ نے دل سے تشکر کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔