- بار ایسوسی ایشنز کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت
- توشہ خانہ ٹو کیس اسپیشل جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر
- پنجاب کابینہ نے پہلی موسمیاتی تبدیلی پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری دے دی
- لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا کو ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا، عہدے پر بحال
- یو ایس ٹی10 لیگ؛ کون سے پاکستان سابق کرکٹرز اِن ایکشن ہوں گے؟
- پختونخوا؛ عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری
- پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا ، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا، وزیر دفاع
- اسپیکر کا پارلیمنٹ لاجز پر چھاپے کا نوٹس، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا اعلان
- پنجاب کے 15اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری
- ناگہانی آفات فطرت سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ
- گنڈاپور کو ہٹایا نہ گیا تو آئینی راستہ اپنا کر صوبے کو بربادی سے بچانا ہوگا، لیگی رہنما
- پارلیمنٹ پر حملے جیسی کارروائی کا ساتھ نہیں دیں گے، پی پی رہنما نوید قمر
- قومی اسمبلی اجلاس؛ پارلیمنٹ لاجز سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریاں پارلیمان پر حملہ قرار
- اسلام آباد جلسے پر ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ
- بھارتی فضائیہ کی خاتون افسر کیساتھ زیادتی پر سینیئر افسر کیخلاف مقدمہ درج
- پشاور؛ علی گنڈاپور نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد کی طویل میٹنگ کا احوال بتادیا
- کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی
- جعلی پاسپورٹ پرکینیڈا بجھوانے کا معاملہ ، سہولت کار گرفتار
- آل بلوچستان علما و مشائخ کنونشن؛ ملک میں قیام امن کیلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
- راولپنڈی؛ نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
متحدہ عرب امارات؛ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلیے ویزا ایمنسٹی کا اعلان
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے غیر قانونی طور پر رہنے والے غیرملکیوں کے لیے قیام کو قانونی حیثیت دینے یا بغیر کسی جرمانے کے اپنے وطن روانہ ہونے کی اجازت دینے کے لیے ویزا ایمنسٹی پروگرام کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ عام معافی کی مدت کے دوران ملک چھوڑتے ہیں ان پر زائد قیام کے جرمانے، ایگزٹ فیس یا داخلے پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
اس کا مطلب ہے کہ جب تک ان کے پاس درست ویزا اور متعلقہ دستاویزات موجود ہوں انہیں کسی بھی وقت متحدہ عرب امارات میں دوبارہ داخل ہونے کا حق حاصل ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا کہ ویزا ایمنسٹی پروگرام قانون کے احترام، رواداری، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور اس کا اطلاق سیاحتی اور ریذیڈنسی ویزوں کی میعاد ختم ہونے والوں پر ہوگا۔
اس کے علاوہ، وہ لوگ جو بغیر دستاویزات کے داخل ہوئے تھے یا جو اپنے اسپانسرز سے فرار ہو گئے تھے وہ بھی معافی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں اپنی حیثیت کو قانونی بنا سکتے ہیں۔
تاہم وہ افراد جو متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں وہ معافی کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔
دیگر زمرے جو ایمنسٹی کے لیے درخواست نہیں دے سکتے ہیں ان میں 1 ستمبر 2024 کے بعد ریزیڈنسی اور ویزا کی خلاف ورزی کرنے والے، 1 ستمبر 2024 کے بعد مفرور ہونے والے اور متحدہ عرب امارات یا جی سی سی کے کسی بھی ملک میں ڈی پورٹیشن کیس والے افراد شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔