KGF سپر اسٹار یش نے نئی ایکشن فلم ’ٹاکسک‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

بینگلورو: بلاک بسٹر سیریز کے جی ایف کے سپر اسٹار اداکار یش نے اپنی نئی فلم ’Toxic: A Fairy Tale for Grown-ups‘ کی شوٹنگ کا آغاز بنگلور میں کردیا جس کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر گیتو موہنداس کر رہی ہیں۔

یہ فلم 1940ء سے 1970ء کے دور پر مبنی ایک پیریڈ ڈرامہ ہے جس میں یش ایک پراسرار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم میں کیارا اڈوانی، نینتارا، تارا سوتاریا، اور ہما قریشی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی، نینتارا یش کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ کیارا اڈوانی ان کی ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کے لیے بنگلور کے نواح میں 20 ایکڑ پر محیط سیٹ بنایا گیا ہے جس میں 1940ء کے دور کی حقیقی عکاسی کی گئی ہے۔

پروڈکشن ٹیم میں 1000 سے زائد افراد شامل ہیں جبکہ 450 اداکار فلم میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 300 غیر ملکی اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کا پلاٹ 1940ء سے 1970ء کے دور میں منشیات مافیا کی خطرناک دنیا کے گرد گھومتا ہے اور یش ایک گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے۔

شوٹنگ کا آغاز جون 2024ء میں ہوا، جبکہ ٹیم نے ستمبر میں دوبارہ فلم بندی شروع کی۔ فلم کی ریلیز 10 اپریل 2025ء کو متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔