- لبنان: پیجرز دھماکوں میں حزب اللہ ارکان سمیت 1000 افراد زخمی
- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
- اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟
- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی
- مجوزہ آئینی ترمیم؛ سپریم کورٹ بارنے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا
- وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم
- بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز
- ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش
- گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کیے
- روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار
- غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا
- حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ
- پشاور: پراسیکیوشن افسران کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں رسک اینالیسز یونٹ اور فرانزک لیب کا افتتاح
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل فرانزک لیب کا افتتاح کردیا گیا، جس کا قیام یورپی یونین اور آسڑیا کی مالی معاونت سے عمل میں لایا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل لیب کا افتتاح کیا اور رسک اینالسز یونٹ اور ٹیکنیکل لیب میں رکھے گئے آلات کا معائنہ کیا۔
ایف ائی اے امیگریشن ونگ نے اپنے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل فرانزک لیب کے قیام سے بارڈر کنٹرول اینڈ رسک مینجمنٹ میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ فرانزک لیب کا قیام ڈینش وزارت خارجہ اور رسک اینالسز یونٹ کا قیام یورپی یونین اور آسٹریا کی مالی معاونت سے عمل میں لایا گیا اور فرانزک لیب اور رسک اینالسز یونٹ کو آئی سی ایم پی ڈی نے مکمل کیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور پشاور ایئر پورٹ پر سیکنڈ لائن اور ہیڈکوارٹرز میں تھرڈ لائن بارڈر کنٹرول نظام نصب کیا گیا ہے۔
اس نئے نظام کا مقصد بارڈر کنٹرول کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا ہے تاکہ غیر قانونی ہجرت کو روکا جا سکے۔
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں رسک اینالیسز یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو انٹیلی جنس پر مبنی بارڈر مینجمنٹ کی طرف ایک انقلابی قدم ہے، اس یونٹ کا مقصد ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی، خطرات کی بہتر تفہیم، وسائل کی مؤثر تقسیم اور بدلتے ہوئے چیلنجوں کے مطابق فوری ردعمل دینا ہے۔
اس موقع پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے کے علاوہ ڈاکٹر سباسٹین لوریون، ٹیم لیڈ، گورننس اور ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ ای یو ڈی، آئی سی ایم پی ڈی کی سلک روٹس کے لیے ریجن کی سربراہ ماریجا راؤس، پاکستان میں ڈنمارک کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن پیٹر ایمل نیلسن اور پاکستان میں آسٹریا کے سفارت خانے کے ناظم الامور ہانس میچور سمیت ایف آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
ڈی جی ایف اے احمد اسحاق جہانگیر نے تقریب سے خطاب کے دوران رسک اینالسز یونٹ اور تھری لائنز بارڈر کنٹرول کانسپٹ کے قیام میں تعاون کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہناتھا کہ غیر قانونی ہجرت پاکستان کے لیے اقتصادی، سماجی اور سیاسی مسائل کا باعث بن رہی ہے، غیر قانونی ہجرت نے ریاست کے لیے لیبر مارکیٹ میں خلل پیدا کیا ہے اور بارڈر کنٹرول کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا ہے، یہ مسئلہ صرف تعاون اور مشترکہ کوششوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے بارڈر کنٹرول انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے آئی سی ایم پی ڈی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ ان کوششوں کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل تربیت، جدت اور مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کی ضرورت ہے۔
تقریب سے ڈاکٹر سباسٹین لوریون سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔