فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 4 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پی آئی اے کے ای آر پی سسٹم میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی اس سسٹم کے ذریعے ملازمین کے طبی معاملات، چھٹی پرجانے کی منظوری سمیت متفرق دفتری امورمکمل کیے جاتے ہیں۔

قومی ایئرلائن کے ای آر پی سسٹم میں بدھ کواچانک پیدا ہونے والی خرابی کے سبب کراچی سمیت ملک بھر میں دفتری امور مکمل ٹھپ ہوکر رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کے میڈیکل، چھٹیوں کی منظوری سمیت دیگر اہم امور ای آر پی کے ذریعے نمٹائے جاتے ہیں پی آئی اے کا شعبہ آئی ٹی فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ خرابی کہاں پیدا ہوئی ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ حفیظ خان کے مطابق ای آر پی سسٹم کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں جس پر شعبہ آئی ٹی کے انجینئرز کام کر رہے ہیں فنی خرابی دور کر کے سسٹم کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔