اسلام آباد میں تھانوں میں بند موٹرسائیکلیں فروخت کرنے میں ملوث دو اہلکار نوکری سے برطرف

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: اسلام آباد میں تھانوں میں بند موٹرسائیکلیں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا جس پر موٹرسائیکلوں کی فروخت میں ملوث دو اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوران انکوائری پولیس اہلکاروں پر الزامات ثابت ہوئے جس پر تھانہ ترنول کا مال خانہ محرر حق نواز اور کمپیوٹر آپریٹر مقبول شاہ کو برطرف کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے ساٹھ کے قریب موٹر سائیکلیں فروخت کیں جبکہ مال خانہ محرر کرپشن اور خورد برد میں بھی ملوث پایا گیا جس پر ایس ایس پی کی جانب سے برطرفی کے احکامات جاری کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔