سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی نئی فلم کو کاپی رائٹس کی قانونی مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی فلم ’تو ہے میری کرن‘ کو کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈلابز نامی فلم پروڈکشن کمپنی نے ’تو ہے میری کرن‘ کے پروڈیوسرز پر اپنی فلموں ’کالر‘ (2011) اور ’کال‘ (2019) کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

ایڈلابز نے الزام لگایا ہے کہ اس فلم میں ان کی اصل فلموں سے ملتی جلتی چیزیں شامل ہیں جن پر ان کے خصوصی رائٹس ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر ویشال رانا اور ایچیلون پروڈکشنز کے خلاف انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز کونسل (IFTPC) میں باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ایڈلابز نے پہلے ایچیلون پروڈکشنز کو قانونی نوٹس بھیجے تھے، جن میں فلم کی اسکرپٹ ظاہر کرنے اور تیسرے فریق کے حقوق کی تخلیق کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ’تو ہے میری کرن‘ کی قانونی مشکلات فلم کی ریلیز پر اثر ڈال سکتی ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ جون میں مکمل ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔