ایم کیو ایم کا اوور بلنگ پر کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  بدھ 4 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق 05 ستمبر بروز جمعرات کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، جس کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن انیس قائمخانی نے اراکین مرکزی کمیٹی اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ دورہ مقام کا دورہ کیا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے ہونے والا مظاہرہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں پر ناجائز بلوں، لوڈ شیڈنگ اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔