یورپی سرمایہ کاری بینک کا این 5 موٹر وے منصوبے میں اظہار دلچسپی

ارشاد انصاری  بدھ 4 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: یورپی سرمایہ کاری بینک نے این فائیو موٹروے منصوبے اور کراچی کے لیے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے یورپی سرمایہ کاری بینک کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارسک ہائیڈرو پاور منصوبے کی بحالی کے لیے فراہم کردہ امداد پر بینک کے مشکور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی سرمایہ کاری بینک کے مشن نے وزیر اقتصادی امور سے ملاقات کی ہے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے یورپی سرمایہ کاری بینک کے وفد کا خیرمقدم کیاوفد میں پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا کہ یورپی سرمایہ کاری بینک کو 12 مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی جس پر یورپی سرمایہ کاری بینک نے این 5 موٹروے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

اس کے علاوہ یورپی سرمایہ کاری بینک نے کراچی کے لیے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔