- جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت تھی، بلاول بھٹو
- مولانا فضل الرحمان نے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے، اسد قیصر
- ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات ناقابل قبول ہیں، وزیر بلدیات سندھ
- حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، امیرجماعت اسلامی
- لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار
- نوازشریف اور بلاول بھٹوکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو
- ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش
- کراچی؛ دفعہ 144 کے بعد ریلی نکانے پرمذہبی جماعت اورسول سوسائٹی کے 50 ارکان گرفتار
- پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول
- پاکستان میں اس وقت ممبران اسمبلی و سینیئرز کا اغواء برائے ووٹ ہو رہا، اسد قیصر
- کچے کے علاقے پنجاب پولیس کی کارروائیاں، اب تک 63 خطرناک ڈاکو ہلاک
- ایران نے تمام پروازوں میں ’پیجرز‘ اور ’واکی ٹاکیز‘ پر پابندی لگا دی
- چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، وزیر خزانہ
- سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
- گورنر پنجاب نے تحریک انصاف والے کام شروع کر دیے ہیں، عظمیٰ بخاری
- فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024؛ پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
- وہ عام غلطیاں جو پرفیوم کی خوشبو جلد ختم کردیتی ہیں
- حزب اللہ سے جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی؛ تاریخی مسجد شہید
- پاکستان اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں
- مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال
برطانیہ میں ‘زومبی ڈرگ’ سمیت 22 خطرناک ادویات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
لندن: برطانیہ کی حکومت نے ڈرگز سے ہونے والے اموات روکنے اور گینگز کے خلاف کریکٹ ڈاؤن کے لیے‘زومبی ڈرگ’ زیلیزین سمیت 22 خطرناک ادویات پر پابندی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اس حوالے سے قانونی سازی کا اعلان کردیا۔
برطانیہ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں خطرناک ادویات پر پابندی کے لیے قانون سازی سے متعلق کہا گیا ہے کہ زیلیزین عام طور پر ‘ٹرینک’ کے نام سے مشہور ہے جو جانوروں کی خطرناک دوا ہے، جس سے منشیات میں ملا کر استعمال کرنے کا سلسلہ بڑھ رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دوا امریکا میں مقدار میں زیادتی کی وجہ سے اموات کا باعث بن رہی ہے اور 2018 سے 2021 کے دوران صرف تین سال میں اموات کی تعداد 102 سے بڑھ کر 3 ہزار 468 ہوگئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ دوا استعمال کرنے والے پر س کے اثرات دیر پا ہوتے ہیں اور بعض اوقات سڑکوں پر بے ہوش پڑے ہوتے ہیں اور جلد میں ٹھیک نہ ہونے والے زخم ہوجاتے ہیں اور اسی لیے اس کو ‘زومبی ڈرگ’ شمار کیا جاتا ہے۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ ادویات کے غلط استعمال کے حوالے سے قائم ایڈوائزری کونسل کی تجاویز کی روشنی میں رواں ہفتے پارلیمنٹ میں ایک قانونی مسودہ پیش کیا جائے گا تاکہ زیلیزین کو کلاس سی ڈرگ کے طور پر کنٹرول کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کا اقدام تاحال امریکا، کینیڈا، میکسیکو اور زیلیزین کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے دیگر ممالک میں نہیں کیا گیا۔
برطانوی محکمہ داخلہ نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے زیلیزین سمیت 22 نقصان دہ ادویات پر پابندی عائد کردی جائے گی، ان میں سے 6 ادویات مس یوز آف ڈرگز ایکٹ 1971 کے تحت کلاس اے ڈرگز کے طور پر کنٹرول کی جائیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کلاس اے ادویات کی بنانے اور فراہم کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو عمر قید، بھاری جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔